مولانا ایسا غیر ذمہ دارانہ قدم نہ اٹھائیں جو ان کی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے: فردوس عاشق
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔معاون خصوصی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو سمجھ نہیں آ رہی وہ کیا کریں ؟ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ مولانا فضل الرحمن پلان( بی)کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو ان کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔