مسلم لیگ ن نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن نے حکومت کی سخت پالیسی کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔ عدالت سے رجوع کا فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔ مسلم لیگ عدالت سے ریلیف ملنے کیلئے پرامید ہے۔