رانا ثناء منشیات کیس، سی سی ٹی وی کال ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ بنانے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد کرنے سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج اور کال ڈیٹا کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ فاضل 2 رکنی بنچ نے اے این ایف کی درخواست پر سماعت کی اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشیات کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اے این ایف کے موقف میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف یکم جولائی 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم رانا ثناء اللہ سمیت دیگر کا چالان انسداد منشیات کورٹ میں زیر سماعت ہے۔