گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ، 1350 روپے من مقرر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1350روپے فی 40کلو گرام مقرر کر دی ہے، اس طرح گندم کی امدای قیمت میںفی 40کلو گرام 50روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد کاشتکاروں کے مفاد اور ملک میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم کی امدای قیمت میں گذشتہ پانچ سال میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ، اجلاس میں گندم کی پیداواری لاگت، دنیا میں گندم کی صورتحال اور دیگر عوامل کو جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گندم کی پیداواری لاگت 1349.57روپے، سندھ میں1315.72روپے فی40کلوم گرام ہو چکی ہے، جبکہ گندم کی عالمی قیمت 1575روپے فی40کلو گرام ہے، اس تناظر میں گندم کی آئندہ فصل کے لئے امدادی قیمت 1350روپے فی40کلو گرام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔کمیٹی نے وزارت فوڈ سکیورٹی کو ہدایت کی کہ وہ صوبوں سے بروقت رابطہ کر کے گندم کی مناسب خریداری کو یقینی بنائے گی۔ اس امر میں ناکامی پر پاسکو سے ریلز کی کسی درخواست پر 100فیصد انسی ڈینٹل چارجز لاگو ہوں گے، صوبوں کے چیف سیکرٹریز یا ان کے نمائندے کو آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی، اجلاس میںوزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی آئندہ اجلاس میں کموڈیٹیٹی اوپریشن بڑھتے سرکلر ڈیٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز میں گیس بجلی اور دوسری سہولتوں کی فراہمی کی تجاویز پر غور کیا گیا، اجلاس میں مشیر تجارت کی سر براہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جو آئندہ اجلاس میں تجاویز دے گی، اجلاس میں ہیڈ کواٹرز فرنٹیر کور پشاور کے پی نارتھ کے لئے67کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ، اس سے ایف سی کے پی نارتھ کے ٹرینگ سینٹر کو بہتر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو 6ارب روپے کی تیکنیکی گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی، اس رقم سے گندم، چینی، گھی، دالیں، مناسب قیمیت پر فراہم کی جائیں گی۔ اجلاس میں اس رقم کے لئے بی آئی ایس پی سے4ارب روپے منتقل کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ 2 ارب روپے کا انتظام وزارت خزانہ کی جانب سے کرنے کے بارے میں تجویز پر غور کیا گیا، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کا سبسڈی درست افراد تک پہنچے مشیر تجارت کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی جس میں وفاقی وزیر شیخ رشید، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر شامل ہوں گے، کمیٹی آئی ٹی کے استعمال سے ایسا طریقہ کار تلاش کرے گی جس سے سبسڈی کی رقم سے مستحق افراد یوٹیلٹی سٹوورز کے نیٹ ورک سے چیزین خرید سکیں، اجلاس میں پاسکو کے سٹاک سے یوٹیلٹی سٹورز کو 2لاکھ ٹن گندم دینے کی بھی منظوری دی گئی ،گندم1375روپے فی40کلو گرام دی جائے گی، اس کا مقصد غریب طبقات کی مدد کرنا ہے اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہے، اس فیصلہ کی مالئی پہلوئوں کے بارے میں طے کیا گیا کہ قیمت کا فرق جو 1.314بلین روپے بنتا ہے، اور 6573.98روپے فی ٹن’ انسی ڈینٹل چارجز ہے وزارت خزانہ برداشت کرے گی۔