نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی جائے: میاں افتخار حسین
اسلام آباد (اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد میاں نواز شریف کو عدالتوں نے شدید بیماری کے سبب علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں میاں افتخارنے کہا کہ اب ای سی ایل کے معاملے پر تاخیر کی بجائے انہیں علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور ان کے باہر جانے میں جو بھی رکاوٹ ہے وہ دور کی جائے۔