4 ماہ میں کاروں کی فروخت 44 فیصد کم
کراچی(آن لائن )جولائی سے اکتوبر 2019 کے دوران مجموعی طور پر کار کی فروخت 44 فیصد کمی سے 40 ہزار 586 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 72 ہزار 563 یونٹس تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق ہونڈا اٹلس کارس پاکستان لمیٹڈ (ایچ اے سی پی ایل) نے کم ہوتی طلب اور نافروخت ہونیوالے اسٹاک کے باعث ماہ نومبر میں صرف 7 دن کام کرنے کا ارادہ کیا ہے۔