جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگ صوبائی سطح پر مظاہرے کررہے ہیں اورہم نے ان کے ساتھ شامل ہونے کافیصلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی غرض سے یہاں سے جارہے ہیں تاہم انہوں نے اپنے پیروکاروں سے کہاکہ وہ مظاہروں کے دوران پُرامن رہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک حزب اختلاف کے مطالبات منظورنہیں ہوتے وہ سڑکوں پرمظاہرے جاری رکھے گی۔