جرائم کی روک تھام کیلئے جدید وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں :اے ایس پی

فیروزوالہ (نامہ نگار )اے ایس پی سرکل فیروزوالہ پولیس عائشہ بٹ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر نے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے جرائم کی روک تھام کیلئے تمام جدید وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں پولیس گشت کے نظام کو موثر بنانے اور جرائم پر کنٹرول کرنے کیلئے سرکل بھر کے ایس ایچ اوز اور پولیس چوکی انچارج صاحبان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔