قانون کی حکمرانی قائم رکھناپولیس کی اولین ذمہ داری ہے:آئی جی پنجاب
لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہاہے کہ معاشرے میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے چنانچہ پولیس فورس شہریوں کی املاک کے تحفظ اور ٹریفک کے ہموار بہائو کو یقینی بنانے کیلئے ہائی الرٹ ہوکر اپنے فرائض سر انجام دے اور احتجاج یا دھرنے کے نام معاشرے میں نقص امن کی کسی کوشش کو ہرگزکامیاب نہ ہونے دیاجائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شاہرات پر احتجاج یا دھرنے کی صورت میں سینئر افسر حساس مقامات پر خود فیلڈ میں ڈیوٹی پر موجود رہیں ۔علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک محمدفاروق مظہرنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ جو شہری اپنے آبائی ضلع سے نوکری یا کاروبارکی غرض سے دیگر اضلاع میںجاتے ہیں کسی بھی ضلع سے جاری شدہ لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کو کینسل کروانے کے بجائے اپنے اسی لرنر ڈرائیونگ لائسنس کو قومی شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل پتے والے ضلع سے نہ صرف تجدید کر وا سکیں گے ۔