فیروزوالہ :کوٹ عبدالمالک میں 3 سالہ حیدر روڈ سے 10سالہ بچی اغواء
فیروزوالہ (نامہ نگار )نا معلوم افرادنے تین سالہ بچی سمیت دو بچیاں اغوا کر لیں بتایا گیا ہے کہ سکیم نمبر 3کوٹ عبدالمالک کے رہائشی محنت کش کی تین سالہ بیٹی (م) گھر سے باہر دکان پر گئی راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی حیدر روڈ میں نامعلوم افرادنے محنت کش کی دس سالہ بیٹی (ص)کو اغوا ء کرلیا۔