ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی آسامیوں پر آٹھ امیدواروں کی تقرری کی سفارش
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ضلعی عدلیہ کیلئے ریکروٹمنٹ کمیٹی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی آسامیوں پر آٹھ امیدواروں تقرری کی سفارش کی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں میں شیخ اعجاز پرویز ، محمد صفدر ، عبداللہ عثمان ، اخلاق احمد ، سردار فیصل نبی خان دھیر ، عشرت عباس ، ناصر محمود سیال اور ظہیر احمد شامل ہیں۔