کارڈیالوجی ہسپتال کو اضافی بجٹ دیا جائے:ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادرچٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آصف نواز، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈی جی خان شاہدمگسی، پرنسپل ڈی جی خان میڈیکل کالج آصف قریشی، ڈاکٹررضوان ودیگرنے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈی جی خان کوٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کرنے کے حوالہ سے پیش رفت کاجائزہ لیا۔ چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے صوبائی وزیرصحت کوڈی ایچ کیوڈی جی خان کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے پیش رفت بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈی ایچ کیوڈی جی خان کی پرانی عمارت کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کواضافی بجٹ دینے کاحکم دے دیا۔