Waqt News
Friday | December 13, 2019
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
Font

تازہ ترین

  • جمہوریہ چیک امریکہ سے 12 فوجی ہیلی کاپٹر خریدے گا
  • اقوام متحدہ کاکرتارپورراہداری کےتاریخی افتتاح کاخیرمقدم،جنرل اسمبلی میں متفقہ قراردادمنظور
  • مجھے خوشی ہے کہ میری آنکھ پہلے جنت میں پہنچ گئی، فلسطینی دوشیزہ
  • کراچی : بارش اور سمندری طوفان کی پیشگی اطلاع دینے کیلئے جدید ریڈار نصب
  • مقبوضہ کشمیر میں برف باری جاری،متعدد مقامات پر آمد و رفت متاثر
  • بارش کے دوران صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، آئیسکو
  • اگلے انتخابات میں لیبر پارٹی کی صدارت نہیں کروں گا: جیرمی کوربن
  • نائیجر‘ دہشتگردوں کا فوجی اڈے پر حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 78 ہو گئی
  • سعودی عرب فلوریڈا واقعہ کی تحقیقات میں امریکہ کی مدد کرے گا‘شہزادی ریما
  • وزیر اعظم نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا
  • نیویارک میں 45منزلہ ہائی ٹیک جیل کا منصوبہ
  • یونیسکو نے تھائی مساج کو انسانیت کا لازوال ورثہ قرار دے دیا
  • بھارتی مداخلت پر ایف 16کا استعمال پاکستان کی دفاعی ضرورت تھا:امریکی موقف کی دستاویز منظر عام پر
  • ماہرہ خان اور مہوش حیات پاکستان کا پُرکشش چہرہ قرار
  • وزیر خارجہ سے زلمے خلیل کی ملاقات، طالبان سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا
  • الجزائر میں احتجاجی مظاہرے، کئی پولنگ مراکز نذر آتش
  • متنازع شہریت ترمیمی بل کی منظوری,بنگلہ دیشی وزراءکا دورہ بھارت منسوخ
  • سعودی آرامکو کی قدر 20کھرب ڈالر سے متجاوز‘ نو ماہ میں 68 ارب ڈالر منافع
  • خلیفہ حفتر کا لیبی قومی فوج کو طرابلس کی جانب پیش قدمی کا حکم
  • 11 سال بعد فیصلہ:(ن)لیگی ایم پی اے کی بی اے کی جعلی ڈگری منسوخ,نوٹیفیکشن جاری
  • امریکی کمپنی نے ملازمین کو ایک کروڑ ڈالر بونس دے کر حیران کردیا
  • گرفتار وکلا کی درخواست ضمانت,جسٹس انوار الحق کا کیس کی سماعت سے انکار
  • سعودی عرب میں ایک اورسینما گھر کا افتتاح
  • کرپشن کی روک تھام:لاہور سمیت پنجاب کے15بڑے مزاروں پر چندہ مشینیں لگانے کا فیصلہ
  • لنڈی کوتل جیل سے دو افغان قیدی فرار
  • آڈیشنز میں ریجیکٹ ہونے کے باوجود سجل علی کامیاب اداکارہ
  • ایبٹ آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ، بچوں اور بوڑھوں میں نمونیا کی وباءشدت اختیار کر گئی
  • عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا:فردوس عاشق
  • امریکہ نے کرپشن اور منی لانڈرنگ پر نکاراگوا کے صدرکے بیٹے رافیل اورٹیگا موریلو پر پابندی عائد کر دی
  • آمدن سے زائد اثاثے: آغاسراج درانی کی ضمانت منطور

نواز شریف کے ’’بھٹو‘‘ بننے کا دھڑ کا اور فضل الرحمان کا پلان بی

Nov 14, 2019 9:17 AM, November 14, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نواز شریف کے ’’بھٹو‘‘ بننے کا دھڑ کا اور فضل الرحمان کا پلان بی

میں تو غالبؔ کی نقالی میں عرصہ ہوا اپنے گھر تک محدود ہوچکا ہوں۔پرانی دلی کی گلی قاسم جان کے ایک شکستہ مکان میں محصور ہوئے وہ دوستوں کو خط لکھ کر دل کا بوجھ اُتار لیا کرتے تھے۔میرے لئے اُردو اور انگریزی کے کالم ہیں اور انہیں لکھنے کی وجہ سے روزمرہّ کے دال دلیہ کا بندوبست بھی ہوجاتا ہے۔

ضرور پڑھیں:  وزیر خارجہ سے زلمے خلیل کی ملاقات، طالبان سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا

ٹی وی سکرینوں پر مستقل چھائے میرے کئی معتبر دوست البتہ حیران کن حد تک متحرک ہیں۔ہماری سیاست کے تقریباََ تمام فریقین تک انہیں ہمہ وقت رسائی میسر ہے۔ حتمی فیصلہ ساز بھی انہیں بریفنگ کے لئے مدعو کرتے رہتے ہیں۔ربّ کریم انہیں مزید توانائی اور رسائی سے نوازے۔

سخت حیرت لیکن مجھے اس وقت ہوتی ہے جب میرے ان معتبر ومتحرک دوستوں کی اکثریت اپنی تحریروں اورٹی وی سکرینوں پر رونمائی کے ذریعے یہ تاثر پھیلانے کی کوشش کرتی ہے کہ اس ملک کی سیاسی اعتبار سے طاقت ور شخصیات اور قانون کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے والے کئی ادارے نواز شریف کی صحت کے بارے میں بہت متفکر ہوچکے ہیں۔خاص طورپر عمران حکومت کی وفاقی کابینہ میں موجود ’’تجربہ کار‘‘ وزراء کے ہاتھ پائوں ’’پھول‘‘ چکے ہیں۔ انہیں یہ ’’فکرلاحق ہے کہ پنجاب کو کہیں ایک بھٹو‘‘نہ مل جائے۔

طاقت ور لوگوں سے میری ان دنوں ملاقاتیں نہیں ہوتیں۔ان سے ملاقات کرنے والے کئی معتبر ومتحرک ساتھیوں سے کبھی کبھار گفتگو مگر ہوجاتی ہے۔ان کی باتوں کو بہت غور سے سننے کے بعد میں خود کو یہ اصرار کرنے پر مجبور پاتا ہوں کہ دورِ حاضرکے حکمرانوں کی اکثریت کے ہاتھ پائوں کسی صورت نواز شریف کی صحت کی بابت ’’پھولے‘‘ نہیں ہیں۔ نجی ملاقاتوں میں ان میں سے کئی افراد بلکہ انتہائی سنجیدگی سے یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ بھٹو کو پھانسی لگی تو ’’کونسی قیامت‘‘ آگئی تھی۔

غیر جذباتی انداز میں ان کے سوال پر غور کریں تو اقرار کرنا ہوگا کہ بھٹو کی پھانسی سے ’’کوئی قیامت‘‘نہیں آئی تھی۔ یہ سانحہ 4اپریل 1979کو ہوا تھا۔ان کی پھانسی کو یقینی بنانے والے جنرل ضیاء اس کے بعد مستقل نو سالوں تک اس ملک پر گج وج کے حکمرانی کرتے رہے۔ 17اگست 1988کا فضائی حادثہ نہ ہوا ہوتا تو شاید بقیہ کئی سال بھی ہمارے طاقت ور ترین صدر ہتے۔ فضائی حادثے کے بعد انتخابات ہوئے تو محترمہ بے نظیر بھٹو اس ملک کی وزیر اعظم بننے کی حقدار نظر آئیں۔ انہیں حلف اٹھوانے میں لیکن لیت ولعل برتی گئی،چند شرائط تسلیم کروائی گئیں۔ ان شرائط کی بدولت جنرل ضیاء کے ایک چہیتے ترین افسر غلام اسحاق خان کو اس ملک کا صدر منتخب کروانا پڑا۔ جنرل ضیاء کی افغان پالیسی کے پروموٹر صاحبزادہ یعقوب علی خان صاحب کو وزارتِ خارجہ کا منصب ملا۔ وی اے جعفری بھی ان دنوں ہماری افسر شاہی کے ایک کلیدی کردار تصور ہوتے تھے۔محترمہ بے نظیر بھٹو کے حلف اٹھانے سے قبل جنرل ضیاء کے وزیر خزانہ ڈاکٹر محبوب الحق صاحب نے IMFکے ساتھ ایک بیل آئوٹ پیکیج پر طویل مذاکرات کے بعد دستخط کئے تھے۔ اس پیکیج پر کامل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے وی اے جعفری صاحب محترمہ بے نظیربھٹو کے مشیر برائے خزانہ تعینات ہوئے۔پاکستان کا آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ،پنجاب، نواز شریف کے سپرد ہوا۔ محترمہ اپنے اقتدار کے دو برس مکمل بھی نہیں کر پائی تھیں تو غلام اسحاق خان نے آٹھویں ترمیم کے تحت ملے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کی حکومت کو برطرف کردیا۔نئے انتخابات ہوئے تو نواز شریف پہلی بار پاکستان کے وزیر اعظم بنے۔آصف علی زرداری کو جیل بھیج دیا گیا۔ پیپلز پارٹی اپنے نام نہاد ’’قلعہ‘‘یعنی سندھ میں بھی حکومت نہ بناپائی۔ وہ صوبہ جام صادق علی کے سپرد ہوا۔جام صاحب نے اپنے طرز حکمرانی سے پیپلز پارٹی کو جنرل ضیاء کے دور میں واپس دھکیل دیا۔

ضرور پڑھیں: الجزائر میں احتجاجی مظاہرے، کئی پولنگ مراکز نذر آتش

’’بھٹو‘‘ محض ایک علامت کی صورت یقینا آج بھی زندہ ہے۔ وہ مگر وہ وطنِ عزیز میں ’’سول بالادستی‘‘ کے فقدان کا ذکر کرتے ہوئے ماتم کنائی کے جواز فراہم کرتا ہے۔ یہ بات اگرچہ حقیقت ہے کہ ’’بھٹو‘‘ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو 1993میں ایک بار پھر وفاقی حکومت بنانے کی سہولت میسر ہوئی۔پنجاب مگر پھر بھی اسے نصیب نہیں ہوا۔سندھ میں اپنی صوبائی حکومت کو وہ ایم کیو ایم سے بچانے میں ہمہ وقت مصروف رہی۔ بالآخر 1993میں بنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ’’بھٹو‘‘ کے نام کی وجہ سے ایوان صدر پہنچے ’’فاروق بھائی‘‘ نے بھی آٹھویں ترمیم کے تحت ملے اختیارات کی بدولت برطرف کردیا۔

2008کے انتخابات کے نتائج میری ناقص رائے میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی نہیں بلکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا شاخسانہ تھے۔ان کے اندوہناک قتل نے بھی لیکن پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اکثریت نہیں دلوائی تھی۔وہ شہباز شریف صاحب کے ہاتھ لگا۔

خدارا تسلیم کرلیجئے کہ دورِ حاضر کے بااختیار افراد نواز شریف صاحب کی صورت ’’پنجاب سے ایک بھٹو‘‘ پیداہوا نہیں دیکھ رہے۔یقین انہیں یہ بھی ہے کہ اگر وہ خدانخواستہ ’’بھٹو‘‘ بن بھی گئے تو ’’دنیا کی وہی رونق‘‘ برقرار رہے گی۔اس امر کا دورِ حاضر کے با اختیار افراد کو یقین نہ ہوتا تو منگل کے روز کئی گھنٹوں کے غوروخوض کے بعد عمران حکومت کی وفاقی کابینہ سابق وزیر اعظم کو ملک سے باہر بھجوانے کے لئے فروغ نسیم کی قیادت میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ نہ کرتی۔

فروغ نسیم وفاقی کابینہ میں اس ایم کیو ایم کی نمائندگی کرتے ہیں جسے ’’محب وطن‘‘ تسلیم کیا جاتا ہے۔’’محب وطن‘‘ تسلیم ہونے سے قبل فروغ نسیم صاحب نے اگرچہ اس جماعت کے بانی کو لندن جاکر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت جیل جانے سے بچایا تھا۔فروغ صاحب جنرل مشرف کے وکیل بھی رہے ہیں۔ذاتی تجربات کی بنیاد پر انہیں خوب علم ہے کہ قانون کے شکنجے میں جکڑے افراد علاج کے نام پر بیرون ملک چلے جائیں تو وطن لوٹنے کو آمادہ نہیں ہوتے۔اسی باعث وہ مصررہے کہ بیرون ملک روانگی سے قبل نواز شریف اپنی واپسی کو یقینی بنانے کے لئے بھاری بھر کم رقم پر مشتمل ’’سکیورٹی بانڈ‘‘ جمع کروائیں۔

ضرور پڑھیں: متنازع شہریت ترمیمی بل کی منظوری,بنگلہ دیشی وزراءکا دورہ بھارت منسوخ

تحریک انصاف کو اپنا ’’حقیقی بیانیہ‘‘ بھی یاد آنا شروع ہوگیا ہے۔منگل کے روز ہوئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فواد چودھری،فیصل واوڈااور علی زیدی جیسے نظریاتی رہ نمائوں نے بہت شدومد سے وزیر اعظم صاحب کو یہ ’’بیانیہ‘‘ یاد دلوایا۔قانون کو ’’سب کے لئے برابر‘‘ دکھانے کی فریاد ہوئی۔ ’’دو نہیں ایک پاکستان‘‘ والا وعدہ یاد دلایا گیا۔ وزیر اعظم اپنے پرستاروں پر مشتمل Baseکو مطمئن کرنے پر مجبور ہوگئے۔ڈھیل ،ڈیل یا NROکے تصور کو ہر صورت رد کرنے پر اتفاق ہوا۔

سیاسی معاملات کو زیر بحث لاتے ہوئے ہمیں ہرگز یاد نہیںرہتا کہ آج کا پاکستان اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوچکا ہے۔ایسے ماحول میں تحریک انصاف خود کو ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ سے نرمی برتنے کو مجبور محسوس نہیں کرتی۔ اپنی کشادہ دلی اور انسان دوستی کو اس نے ویسے بھی بھارتی سکھوں کے لئے کرتارپور کا کوریڈور بناکر دنیا کے روبرو ثابت کردیا ہے۔سدھو اس کوریڈور کے افتتاح سے شاداں ہوکر عمران خان صاحب کے قصیدے پڑھ رہا ہے۔نام نہادBig Pictureکے تناظر میں کرتارپور کوریڈور کے افتتاح کے بعد عمران حکومت ’’عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم‘‘ کو تھوڑی ریلیف فراہم کرتے ہوئے اپنی ’’انسان دوستی‘‘ اور ’’رحم دلی‘‘ ثابت کرنا نہیں چاہتی۔ اسے تو بلکہ اپنی Baseکو یہ دکھانا ہے کہ خواہ ’’سکیورٹی’’بانڈ‘‘ کی صورت ہی سہی نواز شریف سے مبینہ طورپر’’قوم کی لوٹی ہوئی دولت‘‘ میں سے خاطر خواہ حصہ ’’وصول ‘‘ کرلیا گیا ہے۔ ’’کپتان‘‘ اپنے قول کا پکا ہے۔اس نے بارہا کہا تھا ’’میں انہیں رلائوں گا‘‘۔نواز شریف کے نام سے منسوب ہوئی پاکستان مسلم لیگ کے سنجیدہ اور تجربہ کار رہ نما ان دنوں تحریک انصاف کے پرستاروں کی نظر میں داد فریاد ہی میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا Plan-Bبھی اس تناظر میں ’’کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا‘‘ نظر آرہا ہے۔ کرتارپور راہداری کے بعد اب عمران حکومت کو افغانستان میں دائمی امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے اس ضمن میں پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے بہت عرصے تک امریکہ کے معتوب ہوئے ’’حقانی نیٹ ورک‘‘ کے تین رہ نمائوں کو رہا کردیا ہے۔کرتارپور کوریڈور کے بعد افغانستان میں بھی امن قائم ہوگیا تو عمران خان صاحب کے لئے امن کا نوبل انعام تقریباََ یقینی ہوجائے گا۔اللہ اللہ خیر صلیٰ۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نصرت جاوید

نصرت جاوید


مشہور ٖخبریں
  • کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی ...

    May 21, 2018 | 15:55
  • تین عورتیں! تین کہانیاں!

    Aug 12, 2011
  • وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر ...

    Jun 12, 2018
  • زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح ...

    Dec 14, 2017
متعلقہ خبریں
  • نواز شریف کی بیماری پر کسی قسم کا شک نہیں، ڈاکٹر رسک نہیں لے ...

    Nov 11, 2019 | 17:55
  • نواز شریف کی صحت بہتر،پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز

    Oct 23, 2019 | 13:20
  • بلاول نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کی دعوت قبول کرلی

    Nov 25, 2019 | 12:17
  • بیان حلفی میں ایک یقین دہانی ہےکہ نواز شریف نے واپس نہیں ...

    Nov 16, 2019 | 14:46
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جمہوریہ چیک امریکہ سے 12 فوجی ہیلی کاپٹر خریدے گا

    Dec 13, 2019 | 16:36
  • اقوام متحدہ کاکرتارپورراہداری کےتاریخی افتتاح ...

    Dec 13, 2019 | 16:22
  • مجھے خوشی ہے کہ میری آنکھ پہلے جنت میں پہنچ گئی، فلسطینی ...

    Dec 13, 2019 | 16:10
  • کراچی : بارش اور سمندری طوفان کی پیشگی اطلاع دینے کیلئے جدید ...

    Dec 13, 2019 | 15:41
  • مقبوضہ کشمیر میں برف باری جاری،متعدد مقامات پر آمد و رفت ...

    Dec 13, 2019 | 15:30
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • اجتماعی موت!!!!

    Dec 13, 2019
  • سیف سٹی منصوبہ کارڈیالوجی ہسپتال کا تحفظ کیوں نہ ...

    Dec 13, 2019
  • پنجاب حکومت کہاں ہے ؟

    Dec 13, 2019
  • قبائلی لشکر بنے لاہور کے ینگ ڈاکٹر اور وکلاء

    Dec 13, 2019
  • زبانی کلامی ’’اصول پسندی‘‘

    Dec 12, 2019
  • 1

    اس واقعہ کو ملک میں خانہ جنگی کے خطرہ کی گھنٹی سمجھیں اور اصلاح احوال کے فوری ...

  • 2

    سابق صدر زرداری کی ضمانت اور بلاول کی جارحانہ بیان بازی

  • 3

    راجیہ سبھا میں بھی متنازعہ شہریت بل منظور

  • 4

    آرمی چیف سے روسی اعلیٰ وفد کی ملاقات

  • 5

    اب محض زبانی جمع خرچ کی نہیں‘ بھارت کے عالمی اقتصادی مقاطعہ کی ضرورت ہے

  • 1

    جمعۃ المبارک ‘ 15 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 13 ؍ دسمبر 2019ء

  • 2

    جمعرات ‘ 14 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 12 ؍ دسمبر 2019ء

  • 3

    بدھ‘ 13 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 11 ؍ دسمبر 2019ء

  • 4

    منگل‘ 12 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 10 ؍ دسمبر 2019ء

  • 5

    پیر ‘ 11 ؍ربیع الثانی 1441ھ ‘ 9 ؍ دسمبر 2019ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • سازش جو ناکام ہو گئی

    Dec 13, 2019
  • پی آئی سی واقعہ ۔ انا کی تسکین یا محرومیوں کا غصہ؟

    Dec 13, 2019
  • ’’زلمے پخیر راغلے‘‘

    Dec 13, 2019
  • کلی معاشی اشاریوں میں بہتری مگر مہنگائی…!

    Dec 12, 2019
  • ڈیجیٹل پاکستان ، تانیہ ایدرس اور روشن مستقبل

    Dec 12, 2019
  • خمیر

    Dec 13, 2019
  • ’’انارکی کی طرف بڑھتا معاشرہ ‘‘

    Dec 13, 2019
  • بدل رہا ہے پنجاب

    Dec 13, 2019
  • مائنس عمران: خوابِ خانماں خراب

    Dec 13, 2019
  • گلابی مسلمان

    Dec 13, 2019
  • 1

    ’’مہنگائی کا بے قابو جن‘‘

  • 2

    معاشی مشکلات کا واحد حل کالا باغ ڈیم

  • 3

    عوام کی خاموش آواز

  • 4

    کشمیری ہمارے لئے لڑرہے ہیں

  • 5

    خدارا غریب عوام پر ترس کھائیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    کمالِ وابستگی(۱)

  • 2

    احساس

  • 3

    اللہ کے حضورجوابدہی!

  • 4

    حضرت عتبہ بن غزوان کا ایک خطبہ

  • 5

    کثرتِ دنیا سے اندیشہ (۵)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    نقش قدم

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    مجھے یقین ہے

  • 5

    عزائم اور مقاصد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    وجود

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بانگِ درا

  • 5

    بانگِ درا

منتخب
  • 1

    روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • 2

    تھپڑ کھانے کے بعد عائزہ خان کا ردعمل آگیا

  • 3

    نازی آنٹی بھی خلد آشیانی

  • 4

    سعودی عرب: واٹس ایپ پر کال سننا ممکن

  • 5

    حقانی نیٹ ورک کے ’’دہشت گردوں‘‘ سے اب مذاکرات ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا

  • 2

    10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری

  • 3

    تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...

  • 4

    دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...

  • 5

    گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

  • 1

    کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...

  • 2

    تین عورتیں! تین کہانیاں!

  • 3

    وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی

  • 4

    زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا

  • 5

    ہریانہ:شادی کی پہلی سیلفی زندگی کی آخری تصویر ثابت ہوئی

E-Paper - The Nation
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group