پائیدار ترقی کا ایجنڈا حاصل کرنے کیلئے تعلیم اہم ستون، نوجوانوںکو مذاکراتی میز پر لانا ہو گا: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
پیرس (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے ایجنڈا کے حصول کے لئے تعلیم ایک اہم ستون ہے اور ہمیں دنیا میں ہرجگہ ہر بچہ کے لئے بنیادی تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانا چاہیے ۔یونیسکو ہیڈ کوارٹرز میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج دنیا میں پانچ میں سے ایک نوجوان تعیلم ، مناسب تربیت اورروز گار کی کمی کا شکار ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کے مسائل سے آگاہی کے لئے انہیں مذاکراتی میز پر لانے کی کی ضرورت پر زور دیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بہتر تعلیمی مستقبل کے لئے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے سلسلہ میں یونیسکو کے بنیادی کردار کی تعریف کی۔. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد باندے نے کہا کہ ہمیں تعلیمی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے اور ہر بچہ کے لئے بنیادی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے ۔.انہوں نے دنیا بھر کی حکومتوں سے کہا کہ وہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کریں اور ڈونر ممالک بھی تعلیمی شعبہ کے لئے امداد بڑھائیں۔