علم و فضل
مولوی صاحبان کی یہ حالت ہے کہ اگر کسی شہر میں دو جمع ہو جائیں تو حیات مسیح یا آیات ناسخ و منسوخ کیلئے باہمی نامہ و پیام ہوتے ہیں اور اگر بحث چھڑ جائے اور بالعموم بحث چھڑ جاتی ہے تو جوتیوں میں ایسی دال بٹتی ہے کہ خدا کی پناہ۔ پرانا علم و فضل جو علمائے اسلام کا خاصہ تھا‘ نام کو بھی نہیں۔ ہاں‘ مسلمان کافروں کی ایک فہرست ہے کہ اپنے دست خاص سے اس میں روزبروز اضافہ کرتے رہتے ہیں۔
(کتاب افکار اقبال ’’مصنف ڈاکٹر جاوید اقبال‘‘)