شادباغ: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے محنت کش کا 6 سالہ اکلوتا بیٹا کچل دیا
لاہور (نمائندہ خصوصی) شاد باغ کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے 6 سالہ بچے کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ عامر روڈ پر تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے کم سن غلام فرید موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے ٹرالی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام فرید اکلوتا بیٹا تھا۔ متوفی کا باپ ریڑھی لگا تا تھا۔ اہل علاقہ نے غلام فرید کی لاش کو سٹرک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدہ درج کر لیا۔