11ہزار 842یاتری وبائی امراض کا شکار
ننکانہ صاحب (نامہ نگار، نامہ نگار خصوصی) سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشواء باباگورونانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے اندورن ملک اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے11ہزار 842 ہندو اور سکھ یاتری مختلف وبائی امراض کا شکار ہوگئے۔ ہندو اور سکھ یاتریوں کے لئے گورودوارہ جنم استھان اور گورودوارہ تنبو صاحب میں خصوصی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں۔ گورودوراہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں محکمہ صحت کی طرف سے قائم کردہ فری ڈسپنسری سے 9268مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا، محکمہ اوقاف کی طرف سے قائم کردہ فری ڈسپنسری سے 1068 اور گورودوارہ تنبوہ صاحب میں محکمہ صحت کی طرف سے قائم کردہ فری ڈسپنسری سے 1506مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا اور ادویات حاصل کیں۔ محکمہ صحت کے عملہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مریض نزلہ، زکام، کھانسی، پیٹ کے درد سے شوگر میں مبتلاپائے گئے، جنہیں موقع پر طبی امداد مہیا کر کے فارغ کردیا گیا تھا۔