سپریم کورٹ، 41790 زیر التوا مقدمات میں 33ہزار 189دیوانی کیس
اسلام آباد (چوہدری اعظم گِل) سپریم کورٹ میں 41790 زیر التوا مقدمات میں سے 33ہزار 189تعداد صرف دیوانی مقدمات تک پہنچ گئی ہے۔ پانچ ہزار سے زائد فوجداری مقدمات ہیں جبکہ فوجداری اپیلیں کم ہوکر صرف41رہ گئی ہیں۔ نوائے وقت کو دستیاب دستایزات کے مطابق اس وقت عدالت میں 9441سول اپیلیں، سول پٹیشنز 23078، سول نظرثانی پٹیشنزکی تعداد 650، سول شریعت اپیلوں کی تعداد73 جبکہ کوئی سول شریعت نظر ثانی پٹیشنز زیر التوا نہیں ہے۔ عدالت عظمی میں 134آئینی درخواستیں زیر التوا ہیں۔ زیر سماعت فوجداری اپیلوں کی تعداد41، فوجداری نظر ثانی اپیلیں 276، فوجداری پٹیشنز 5025، فوجداری مقدمات میں نظر ثانی کی اپیلیں70جبکہ فوجداری مقدمات میں متفرق درخواستوں کی تعداد 48 ہے ، کرمنل شریعت فوجداری مقدمات میں متفرق درخواستوں کی تعداد 2جبکہ کرمنل شریعت پٹیشنز کی تعداد 20 اورکرمنل شریعت پٹیشنز کی تعداد صرف چار ہے ۔