فواد چوہدری جیسے لوٹے اپنی گارنٹی دے نہیں سکتے دوسروں کی مانگ رہے ہیں، طلال چوہدری
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں۔ فواد چوہدری پہلے اپنا سکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اور تھالی میں نہیں کھائیں گے، فواد چوہدری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔