جڑانوالہ: طلال چودھری کی مبینہ بے نامی جائیداد سیل
جڑانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی بے نامی جائیداد سیل کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق طلال چودھری کی بے نامی جائیداد چک 121 گ ب جڑانوالہ روڈ پر تھی۔ فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جائیداد سیل اور گرائی گئی۔ بے نامی جائیداد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکل میں تھی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی غیرقانونی پائی گئی۔ ایف ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔