اسلام آباد ائرپورٹ پر 2 چینی باشندے گرفتار، 50 لاکھ کا زعفران برآمد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین سے قیمتی ایرانی زعفران پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، کسٹم عملہ نے ایئر پورٹ پر دو چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا، کسٹم حکام کے مطابق گرفتار چینی باشندوں کے قبضہ سے پچاس لاکھ مالیت کا زعفران برآمد کیا گیا، چینی باشندوں بائیمنائی اور جولائی سے برآمد کی گئی زعفران کا وزن گیارہ کلو ہے، چینی باشندے غیر ملکی پرواز سی زیڈ 6007 پر ارمچی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔