بابری مسجد کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئیسیکرٹری خارجہ، او آئی سی کے سفراء کو بریفنگ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان میں متعین او آئی سی ملکوں کے سفراء کو بابری مسجد کے معاملہ پر بریفنگ دی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے ان واقعات پر روشنی ڈالی جو بابری مسجد کے کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر منتج ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ بھارت کا سیکولر چہرہ مزید بے نقاب ہوا۔ یہ بھی پتہ چل گیا کہ ہندوئوں کی وجہ سے اقلیتیںبالخصوص مسلمان تعصب کی نذر ہو رہے ہیں۔