ڈاکٹرشفیق الرحمن جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر منتخب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر شفیق الرحمن جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نئے امیر منتخب ہوگئے ہیں۔ وہ گزشتہ تین سال سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام د ے رہے تھے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کیخلاف وسیع پیمانے پر حکومتی سرپرستی میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ بزرگ رہنما پروفیسر غلام اعظم اور سابق امیر جماعت اسلامی مولانا مطیع الرحمن نظامی سمیت ساری اعلیٰ قیادت کو شہید یا گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن کے نام اپنے خط میں ان کیلئے نیک تمنائوں کی دعا کی ہے۔