زمانہ جاہلیت
مکرمی!اسلام سے قبل بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زمین میں گاڑ دیا جاتا تھا اور آج ہم اسی دور کے ظالم لوگوں سے زیادہ ظالم اور جاہل ہو گئے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی بچیوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد مار دیتے ہیں۔ یہ کیا ہوتا جا رہا ہے اس معاشرہ کو؟ خدارا سنبھل جائو۔ زمانۂ جاہلیت کے لوگوں کو سمجھانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے نبی بھجوا دیا تھا‘ لیکن اب ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نبی نہیں آئیگا کیونکہ جو آخری پیغمبر محمد مصطفیؐ کو اللہ تعالیٰ نے بھیجنا تھا وہ بھیج دیئے گئے ہیں۔ اب ہم نے اپنے آخری نبی محترمؐ کی پیروی اور انکے احکامات مقدسہ کی پابندی کرنی ہے تاکہ زمانہ جاہلیت کی مانند وحشی درندوں جیسا طرزعمل اختیار کرنے سے بچ جائیں۔ (خالد حسین رضا۔ پیر محل)