پنجاب زبان کا لفظ ”ٹوہر“ اپنے اندر جہانِ معانی لئے ہوئے ہے جس پر ہم پاکستانی دل و جان سے مرتے ہیں۔ سفارتی دنیا میں رواج ہے کہ چھوٹی اور کم وسائل والی ریاستیں ، جب کسی ملک میں اپنی ایمبیسی ایفورڈ نہیں کر پاتیں، تو وہیں کے کسی کھاتے پیتے شخص کو آنریری قونصل بنا دیتے ہیں۔ جس کا کوئی خاص کام نہیں ہوتا۔ مگر وہ سب سے پہلے گھر پر اُس ملک کا جھنڈا لہراتے ہیں اور نیم سفارتی نمبر پلیٹ کا رعب جماتے ہیں۔ میں نے کئی ارب پتیوں کو اس اعزاز کیلئے سفارشیں کرواتے دیکھا ہے۔ پاکستانیوں کی اس سائیکی کے پیش نظر ایک سفارت کار دوست کا خیال ہے کہ خالی پڑے وزیر اعظم ہاﺅس اور چاروں گورنر ہاﺅسز کے بیڈرومز "Live Like a Governor" پروگرام کے تحت کمرشل کردیں۔ تو صاحب ثروت محض ٹوہر کی خاطر اس کے لئے ایک ملین بخوشی ادا کر دینگے اور دنیا میں یہ ہو بھی رہا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024