نواز شریف نے قومی اسمبلی میں کیے گئے خطاب پراستثنیٰ مانگ لیا,العزیزیہ ریفرنس میں جواب جمع کرواتے ہوئے نواز شریف کاکہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کسی عدالت کے سامنے نہیں پیش کی جاسکتی آئین کے آرٹیکل 66 کے تحت قومی اسمبلی میں کی گئی تقریرکواستثنیٰ حاصل ہے۔نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ گلف اسٹیل ملزکے کیے گئے معاہدوں سے کوئی تعلق نہیں ، کبھی نہیں کہا کہ گلف اسٹیل مل، العزیزیہ یا دبئی فیکٹری کا مالک ہوں۔سابق وزیراعظم نے العزیزیہ ریفرنس میں پوچھے گئے 151 سوالات میں سے 44 کے جوابات ریکارڈ کرادیے۔کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔یادرہے کہ نواز شریف نے پانامہ لیکس آنے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کیاتھا۔