عالمی انڈیکس اے کیو آئی کےمطابق اس وقت کراچی کی فضا میں آلودگی 331 درجے تک پہنچ چکی ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہوتی ہے جب کہ 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضر صحت اور 301 سے زائد درجہ انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ انڈیکس کے مطابق اس وقت کراچی میں یہ 331 درجے ہےجو ظاہر کرتا ہے کہ کراچی میں فضائی آلودگی خطرناک زون میں داخل ہوچکی ہے۔ انڈیکس کے مطابق کراچی میں آئندہ دو دنوں تک فضائی آلودگی کی صورتحال شدید رہے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024