وزیر اعظم عمران خان سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
وزیر اعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اورسعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے مابین طے ہونے والے معاہدوں اور انکی تفصیلات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمرا ہ فیوچر انوسٹمنٹ اینی شئیٹوکانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا اور دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔