فواد چوہدری کا معاشی دہشت گردی کی تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ ،گزشتہ دس سالوں میں ملک کولوٹ کر کھالیاگیا
سینیٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ایک مرتبہ پھر ہنگامہ برپا ہوگیا ، اپوزیشن نے فواد چوہدری کے الفاظ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آﺅٹ کیا اور قائد ایوان شبلی فراز کے منانے پر بھی اپوزیشن ایوان میں نہ آئی، چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کے غیر پارلیمانی الفاظ ایوان کی کاروائی سے خذف کرا تے ہوئے تنبیہ کی کہ آپ پارلیمانی زبان میں اپنا بیان دیں اگر آپ نے پارلیمانی زبان استعمال نہ کی تو آپ کو بولنے نہیں دیں گے ،حکومت کا کام ایوان کو چلانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے جبکہ فواد چوہدری نے معاشی دہشت گردی کی تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی، فضل الرحمان ، شریف اور زرداری نے اس ملک کو لوٹا ہے،گزشتہ دس سالوں میں 42ٹریلین روپے بلوچستان کو دیے گئے وہ کہاں استعمال ہوئے کسی کو کچھ پتہ نہیں ، پچھلے دس سالوں میں وہاں کون حکمران تھے،ماضی میں مختلف جگہوں پر اولیاءکرام کے مزاروں سے ملحق اراضی پر قبضہ کیا گیا ، جو اربوں کھا کر بیٹھے ان کا نام لینا ضروری ہے ،ا پوزیشن کی خواہش ہے کہ احتساب کی بات نہ کریں ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی سے با مشاورت کے بعد پارلیمانی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرا دی ۔بدھ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان کے ساے مسائل جوں کے توں اس لئے ہیں کہ محمود اچکزی ، فضل الرحمان ، شریف اور زرداری نے اس ملک کو لوٹا ہے ، یہ لوگ اپنی ذمہ داری محسوس کریں ، فواد چوہدری کے الفاظ پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور شور شرابہ کیا ، جبکہ چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کے غیر پارلیمانی الفاظ خذف کرا دیئے ، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ پارلیمانی انداز مین بیان دیتے ہیں تو دیں لیکن کسی کی ذات پر بات نہ کریں ، فواد چوہدری کے الفاظ پر اپوزیشن نے احتجاجا ایوان سے واک آﺅٹ کر دیا ، جبکہ قائد ایوان شبلی فراز کے منانے پر بھی اپوزیشن ایوان میں نہ آئی ، فواد چوہدری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ معاشی دہشت گردی کی تحقیقات کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ،42ٹریلین روپیہ بلوچستان میں کدھر گیا ، پچھلے دس سالوں میں وہاں کون حکمران تھے ، آپ تھوڑا ان کو بھی احترام دے دیں ،ماضی میں مختلف جگہوں پر اولیاءکرام کے مزاروں سے ملحق اراضی پر قبضہ کیا گیا ، ہم سمجھتے ہیں کہ ایوان کا ڈیکورم بہت اہم ہے ، مقدمات اور کرپشن کی بات کریں تو ایوان کا ڈیکورم خراب ہوجاتا ہے ،دس ممالک کی تحقیقات کرائی ہیں وہاں 700ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے ، دبئی میں تیسری بڑی جائیدادیں پاکستانیوں کی ہیں ، جو اربوں کھا کر بیٹھے ان کا نام لینا ضروری ہے ،ا پوزیشن کی خواہش ہے کہ احتساب کی بات نہ کریں ، ایک کمیٹی تشکیل دے دی جائے جو معاشی دہشت گردی کی تحقیقات کرے ، وہ دیکھے کہ بجٹ کے اخراجات کیسے ہوئے جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف دی ہاﺅس اور سپیکر قومی اسمبلی سے بات کروں گا اور ایک پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے ، حکومت اور ایوان چلانا آپ کی ذمہ داری ہے آپ اپنی ذمہ داری سے مبرا نہیں ہو سکتے ۔