مہمانوں کا خرچہ عمران خان خود ادا کرتے ہیں ,حکومت نے 147ملین روپے کی بچت کی ہے:وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا نے کہا ہے کہ حکومت نے کفایت شعاری مہم سے 147ملین روپے کی بچت کی ہے، کفایت شعاری مہم کا مقصد عوام کو یقین دلانا ہے کہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگے گا، وزیراعظم کو معلوم ہے کہ ملک کس طرح چلایا جاتا ہے، اگلے ہفتے سے تمام وزیراپنی وزارتوں میں کی گئی بچت پر بریفنگ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے کہ ملک کس طرح چلتا ہے۔ سادگی مہم شروع کرنے پر پی آئی ٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن اس قدم کا مقصد پاکستان کے ٹیکس ریٹ کو بڑھانا تھا۔ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا زکوةدینے والا ملک ہے لیکن ٹیکس ادا کرنے کی شرح بہت کم ہے۔ معلوم تھا کہ 110ملین بچانے سے حکومت کو زیادہ فرق نہیں بڑے گا لیکن حکومت کو عوام کا احساس تھا۔ وزیراعظم ہاﺅس کو جدید یونیورسٹی بنانے پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں صرف 2افراد استعمال کررہی ہے۔ وزیراعظم اس بار عوام کو صحیح معنوں میں ٹیکس میں اضافہ کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ چکی ہے کسی کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعظم ہاﺅس آنے والے مہمانوں کا خرچہ بھی عمران خان خود ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم ہاﺅس اسٹاف کے یونیفارم کی مد میں سالانہ خرچ 45لاکھ سے کم کرکے 8لاکھ پر لے آئے ہیں۔ جبکہ گاڑیوں کے پٹرول میں 40لاکھ روپے کی کمی آئی ہے۔ کفایت شعاری مہم کے تحت اب تک 147ملین روپے کی بچت کی گئی ہے۔ اگلے ہفتے سے ہر وزیر اپنی وزارتوں میں کئی گئی بچت پر بریفنگ دیں گے۔