پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر مصطفےٰ اردگل نے کہاہے کہ ترکی سی پیک منصوبے کوکامیاب ہوتے دیکھنا چاہتاہے بلکہ اس منصوبے کے ساتھ ہماری نیک تمنائیں اور خواہشات ہیں ،پاک ترک تجارتی حجم بڑھانے کیلئے چیمبرآف کامرس ،سرمایہ کاروں اور تجارتی وفود کاتبادلہ مثبت نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہوگا بلکہ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،خوشی ہے کہ دوطرفہ تجارت کے حجم میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہاہے، ویزے اور دیگر امور سے متعلق درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے چیمبرآف کامرس اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل ترکی کے سفیر مصطفےٰ اردگل اور ان کے وفد میں شامل افراد کا چیمبرآف کامرس کے صدر جمعہ خان بادیزئی ،سینئر نائب صدر صلاح الدین خلجی ،نائب صدر محمدیاسین رئیسانی ،سابق سینئر نائب صدر محمدایوب خلجی ،حاجی جانان اچکزئی ،حاجی فوجان بڑیچ ،بدرالدین کاکڑ، طاہر خان اچکزئی ودیگر نے استقبال کیا ۔اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے صدر جمعہ خان بادیزئی نے وفد کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ہم ترکی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں بلکہ وہاں موجود تجارتی مواقعوں سے بھی اسفادہ حاصل کرناچاہتے ہیں تاکہ دوطرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے بڑے صوبے بلوچستان کی زرعی پیداوار ،معدنیات ،لائیواسٹاک ودیگر اپنی مثال آپ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ترکی جیسے برادر اسلامی ملک کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھائیں اور یہاں موجود مواقعوں سے ترکی کے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد استفادہ حاصل کرے بلکہ ہم اپنے لئے بھی ترکی میں موجودمواقعوں سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024