پاکستان تحریک انصاف کا اعلی سطح کا وفد 19 نومبر کو چھ روزہ دورے پر چین روانہ ہوگا۔ تحریک انصاف کا وفد چینی کیمونسٹ پارٹی کی قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔وزیر اعظم عمران خان کے بعد تحریک انصاف کا وفد بھی رواں ماہ چین جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا اعلی سطح کا وفد 19 نومبر کو 6 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگا۔ وفد کی قیادت پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد کریں گے۔تحریک انصاف کا وفد 20 رہنماں پر مشتمل ہے جس میں مرکزی و صوبائی قائدین شامل ہوں گے۔ شمالی پنجاب کے صدر عطا اللہ شادی خیل اور عمر چیمہ بھی چین جائیں گے جبکہ پارٹی رہنما اعزاز آصف اور پی ٹی آئی یوتھ کے صدر چوہدری ارسلان بھی وفد میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا وفد چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کے تمام اخراجات چینی حکومت برداشت کرے گی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024