لاہور، سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بھکاریوں کےخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے سڑکوں پر بھیک مانگنے والے بھکاریوں کےخلاف کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ گلی محلوں، ٹریفک سگنلز اورچوراہوں میں کھڑے ہوکربھیک مانگنے والے بھکاریوں کے لئے موثرروز گار کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت کوچاہئے کہ ایسے تربیتی کیمپس بنائیں جس میں جسمانی طورپر صحت مند بھکاریوں کوان کی قابلیت کے اعتبار سے بہتر سے تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی بائیو میٹرک تصدیق کویقینی بنایا جائے تاکہ اگروہ پھر سے سڑکوں پربھیک مانگتے ہوئے پائے جائیں تو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔