عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے۔ یو ایس خام تیل کی قیمت میں سات فیصد کمی کے بعد قیمتیں تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، صرف ایک روز میں خام تیل ساڑے 8 فیصد سستا ہوگیا، امریکی خام تیل کی قیمت 5 ڈالر 20 سینٹس کمی کے بعد 55 ڈالر 50 سینٹس، اور برطانوی خام تیل 5 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 65 ڈالر 50 سینٹس میں ٹریڈ ہونے لگا۔یکم نومبر سے خام تیل کی قیمتوں میں 11 ڈالر تک کی کمی ہوچکی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹ جانے سے ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تین سے پانچ فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔ پاکستان ایک سال میں 14 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024