سابق صدر آصف زرداری کے دوست مبین جمالی کے خیرپورہائوس پررینجرز ،پولیس اور نیب نے چھاپہ مار کر کامران بٹ اور ان کے 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔کراچی میں رینجرز ،پولیس اور نیب نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور سابق صدر آصف زرداری کے دوست مبین جمانی کے خیرپور ہائوس میں چھاپہ مارا اور نیب کو مطلوب کامران بٹ کوحراست میں لے لیا، ان کے ہمراہ 5 ملازمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔رینجرز نے فول پروف کارروائی کرتے ہوئے جمانی ہائوس میں چھاپے سے قبل اطراف کی سڑکیں بند کرتے ہوئے ملزمان کے ممکنہ فرار کے تمام راستے مسدود کر رکھے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024