امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب کے لئے نیا امریکی سفیر نامزد کر دیا۔ریاست کیلی فورنیا کے رہائشی روانی کے ساتھ عربی بولنے والے 67 سالہ امریکی جنرل جان ابی زید لبنانی مسیح ہیں، وہ 2003 سے 2007کے عرصہ میں عراق جنگ کے دوران مشرق وسطی کے لئے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ رہے۔انھوں نے سعودی عرب پر ہاورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر تھیسز کیا جس کا عنوان سعودی عرب کس طرح اپنی دفاعی تخمینوں کے فیصلے کرتا ہے تھا۔جان ابی زید نے امریکی ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کے بعد اردن میں سکالر شپ حاصل کی اور عربی زبان میں آنرز ڈگری مکمل کی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024