جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو دونوں بھائیوں کی گرفتاری سے 26 نومبر تک روک دیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ سلمان رفیق کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر مزید کارروائی کے 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 26 نومبر تک کرتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ خواجہ برادران پر الزام ہے کہ انہوں نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملہ پر کار سرکار میں مداخلت کی ہے اور قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024