صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ،صدر مملکت اپنے دورے کے دوران، گورنر، وزیر اعلی، سپیکر، صوبائی کابینہ اور اپوزیشن کے ممبران سے ملاقات کریں گے، تفصیلات کے مطا بق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزرا اورپارلیمینٹرینز کے ہمراہ صدرکااستقبال کیا،صدرمملکت ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی والدہ کے انتقال پرتعزیت اورفاتحہ خوانی بھی کریں گے ،سپیکر قومی اسمبلی، گورنر سندھ، وزیر ریلوے اور وفاقی وزیر برائے پانی بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024