وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایسابلدیاتی نظام متعارف کراناچاہتی ہے جس سے عوام کے مسائل بنیادی سطح پر حل کئے جاسکیں۔انہوں نے اسلام آباد میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام کے نفاذ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام میں فنڈز مقامی سطح پر خرچ کئے جائیںگے جس سے قومی دولت کے ضیاع اور بدعنوانی کے خاتمے میںمدد ملے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام میں ایسے قوانین لائے جائیں گے جن کے ذریعے عوام ترقیاتی سکیموں کااحتساب خود کرسکیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024