وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاد باغ میں ماں اور دو بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کیا جائے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاد باغ میں ماں اور دو بیٹیوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جلد گرفتار کیا جائے۔ مقتولین کے ورثاءکو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وا ضح رہے کہ شاد باغ میں ماں اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا گیا تھا ، لاشیں چن شاہ قبرستان سے برآمد ہوئیں، زخمی بہن کا کہنا تھا کہ بھائی نے فائرنگ کر کے مارا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024