گیانا میں خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو اڑتیس رنز سے ہرادیاہے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوانتالیس رنزبنائے۔جویریہ خان نے چوہتر رنزبنائے اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سوایک رنز بناسکی۔