امجدشاہ جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے ارکان شوریٰ سے مشاورت کے بعدامیرضلع راجہ محمدجواد نے امجدحسین شاہ کو ضلعی جنرل سیکرٹری ،ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ،چوہدری عطاء ربانی اورجاویداحمدقریشی کونائب امرائے ضلع مقرر کردیا ہے۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری امجدشاہ 78-1972 کے عرصے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن اوراس دوران لاہورجمعیت کے جنرل سیکرٹری اورمرکز میں ادارہ مطبوعات طلبہ کے سر براہ کے طورپرذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس دوران ظفرجمال بلوچ اورلیاقت بلوچ ناظم اعلٰی تھے،بعدازاں قومی ادارہ پی آئی اے میں سروس کے دوران وہ جماعت اسلامی کی سی بی اییونین پیاسی کے عہدیداررہے،گزشتہ کم وبیش دوبرس سیوہ الخدمت فائونڈیشن ضلع راولپنڈی میں بطور جنرل سیکرٹری اورصدرکے طور پرذمہ داریاں سرانجام دے رہیتھے