ڈاکٹر حنیف کو پاکستان چیپٹر آف امریکن سرجن کالج کا صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر محمد شعیب شفیع کی مبارکباد
راولپنڈی (پ ر)ممتاز معالج پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف کو پاکستان چیپٹر آف امریکن سرجن کالج کا صدر منتخب ہونے پر سی پی ایس پی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب شفیع نے مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف ایک مایہ ناز سرجن ہیں اور اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال کے شعبہ سرجری میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور سرجری میں ان کی 40سالہ ریسرچ پر مبنی مضامین قومی و بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہو چکے ہیں۔ امریکن کالج آف سرجن ایک بہت بڑا ادارہ ہے جس کی پوری دنیا میں100 سے زائد شاخیں اس وقت کام کررہی ہیں