36 ویں سالانہ عظمت اولیاء و سیرت کانفرنس ہفتہ کوخانقہ حسینہ میں ہوگی : پیر ثناء اللہ حسینی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ممتاز روحانی شخصیت‘ مجاہد ختم نبوت‘ بانی خانقہ حسینہ و مرکزی جامع مسجد مکی حضرت علامہ پیر حسین علی توحیدی کے ساتویں عرس کی تقریبات 8 ربیع الاول 17 نومبر بروز ہفتہ خیابان سرسید میں شروع ہوں گی۔ اس موقع پر 36 ویں سالانہ محفل حمد و نعت‘ عظمت اولیاء اور سیرت رحمۃ لعالمین کانفرنس ہو گی جس کا پیر علامہ حسین علی توحیدی نے 1972میں آغاز کیا تھا ۔ سجادہ نشین خانقاہ پیر ثناء اللہ حسینی کی زیر نگرانی عرس و کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بعداز نماز مغرب شروع ہونے والی کانفرنس میں پیر عزیز الرحمان ہزاروی‘ حضرت مولانا عبد الرحیم نقشبندی‘ حضرت مولانا قاضی عبد الرشید‘ چیئرمین مرکزی علماء کونسل مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی‘ امیر انٹرنیشنل ختم نبوت مولانا محمد الیاس چنیوٹی‘ مولانا شاہ نواز فاروقی‘ مولانا شبیر احمد عثمانی‘ شیخ الحدیث مولانا چراغ الدین‘ شیخ الحدیث مولانا قاضی مشتاق احمد ہزاروی‘ مولانا نذیر احمد فاروقی‘ مولانا اشرف علی‘ مولانا عبد المجید ہزاروی‘ مولانا محمد امجد‘ مولانا عبد الغفار توحیدی‘ سید پیر اظہار حسین شاہ بخاری‘ مولانا قاضی ہارون الرشید‘ مولانا حافظ گلزار احمد آزاد‘ مولانا احمد علی ندیم‘ مولانا شعیب الرحمان‘ قاری شبیر احمد عثمانی‘ قاری محمد اخلاق مدنی اور مولانا تاج محمد سمیت ملک بھر سے ممتاز علماء‘ سکالرز اور قراء حضرات شرکت کریں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی نے بتایا کہ قاری سید عطاء المحسن الحسینی کی قیادت میں قاری صاحبان تلاوت قرآن مجید کے گلدستے پیش کریں گے۔