نعت رسول مقبول ؐ
زہد و تقویٰ کی باتیں کرو تم
اور محمدؐ کی نعتیں پڑھو تم
ہے ضروری اطاعت نبیؐ کی
لب پہ کلمہ ہو جب بھی مرو تم
مومنوں آج آقاؐ کی باتیں
مجتبٰیؐ ہی کی باتیں کرو تم
دل کی قندیل ہر دم ہو روشن
اللہ اللہ کرو اور ڈرو تم
قافلہ جو مدینے چلا ہے
خود کو اس میں بھی شامل کرو تم
تیری آنکھیں بھی شاہد کھلیں گی
سیرت مصطفٰیؐ کو پڑھو تم