حکومت چلاناعمران خان کے بس کی بات نہیں،ایم ساجد عباسی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ پاکستان میں تبدیلی کے دعوئوں نے غربت مٹائوکے بجائے غریب مکائومہم شروع کرکے بجلی ،گیس،گھریلوسلینڈر،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ کرکے ملک بھر میںعوام کو مزید بوجھ تلے دبادیا ہے۔،عمران خان حکومت نے غریب عوام کو کفن اور قبر سے محروم کرنے کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت کواحتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجا رہا ہے،غریب دشمن تحریک انصاف ذلت ورسوائی سے ہمکنارہوگی،عمران خان اپنے دوماہ کے دوراقتدرا کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں۔