پروفیسر محمد حنیف امریکن کالج آف سرجنز پاکستان چیئر کے صدر منتخب
راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف سرجری اور بے نظیر بھٹو ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر محمد حنیف کو امریکن کالج آف سرجنز پاکستان چیئر کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ کالج آف سرجنز پاکستان کے اسلام آباد چیپٹر کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر شعیب شفیع نے پروفیسر محمد حنیف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے پروفیسر محمد حنیف ملک کے نیک نام سرجنز ہیں جن کے انتخاب سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہوا۔ پروفیسر محمد حنیف سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی واسلام آباد کے وائس پریذیڈنٹ بھی ہیں ان کے 40 کے قریب ریسرچ پیپرز ملکی وغیر ملکی جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکن کالج آف سرجنز دنیا میں سرجنز کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس کے پوری دنیا میں سو سے زیادہ چیپٹرز ہیں۔ آخر میں پروفیسر شعیب شفیع کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد حنیف بہترین انسٹرکٹر اور شاندار ٹیچرز بھی ہیں وہ ملک کے جانے پہچانے سرجنز ہیں جو اپنے شعبہ میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔