کچہری کی مستقل وسعت کا مطالبہ جلد شرمندہ تعبیر ہو گا: بار صدور
ملتان (سپیشل رپورٹر) صدر ہائیکورٹ بار خالد اشرف خان‘ملک محبوب علی سندیلہ صدر ڈسٹرکٹ بار ملک محبوب سندیلہ سیکرٹری جاوید اقبال اوجلہ،قمرالزمان بٹ، خواجہ قیصر بٹ،ممتاز ملک، ملک ارشاد رسول،مشتاق ٹیپو،نوید ہاشمی،سید شاہد حسین ،محمود گیلانی، مختار نیازی،رانا دائود نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچہری کی مستقل و سعت کا ہمارا مطالبہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا اس کی کامیابی کے لئے خواتین وکلاء ،میڈیا اور سول سوسائٹی کو سلام پیش کرتے ہیں جو وکلاء کے کاز کے ساتھ ڈٹے رہے ہمارا ٹارگٹ پولیس لائن کی جگہ تھی اور ہے پولیس لائن کی جگہ ملنے کی صورت میں کچہری کی وسعت سائلین کے لئے جلد انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم چیف جسٹس نے اور چیف جسٹس پنجاب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے موقف کی تائید کی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں موجود خصوصی عدالتوں کو بھی ملتان منتقل کرنے کے لئے چیف جسٹس آڈرز پر فوری عمل کیا جائے اور اس پر عمل کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔