ایم ایس نشتر کی سٹاف کو آرام نہیں صرف کام کی تنبہیہ
ملتان(سپیشل رپورٹر) گزشتہ روز ایم ایس ڈاکٹرعاشق ملک نے ہسپتال کے تمام ڈی ایم ایس اوراے ایم ایس کودفترطلب کیا اور تمام سٹاف کوآرام نہیں صرف کام کی سخت تنبیہ کی ، ڈاکٹر عاشق ملک نے کہا کہ ہرصورت میں غریب مریضوں کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی ہمارا اولین فرض ہے، جلد ازجلد ادویات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پرانہوں نے اے ایم ایس اوپی ڈی ڈاکٹر انصار علی کاظمی کوآوٹ ڈورمیں فلوکاونٹراورڈینگی کاونٹر بنانے کی ہدایت کی، اس موقع پرسیکورٹی سپروائزر صباحت شیرخان کوہسپتال کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔