نشتر کی ایم آر آئی مشین خراب ایم ایس کا نوٹس، فوری فعال کرنے کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر)نشتر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کی جانب سے ایم آر آئی مشین کی خرابی کا سخت نوٹس،مشین کی مرمت کرنے والے عملے کو فوری مشین کو فعال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، نشتر اسپتال کی اکلوتی ایم آر آئی مشین گزشتہ کئی روز سے بند پڑی ہے جس کے باعث لواحقین اپنے مریضوں کو نجی سنٹرز پر لے جا کر ایم آر آئی مہنگے داموں کروانے پر مجبور ہیں۔